مساجد سے ساؤنڈ سسٹم کو ہٹانے کے بارے میں من گھڑت خط

سوشل میڈیا پر کرناٹک کے ڈی جی اور آئی جی پی سے منسوب ایک مکتوب گشت کررہا ہے ۔جس میں مساجد سے ساؤنڈ سسٹم کو ہٹانے کی ہدایات جاری کرنے کی بات کہی گئی ہے یہ مکتوب سوشل میڈیا پرپھیلایا جارہاہے۔

حقائق :

تصدیق پر پتہ چلا کہ کلرک کی جانب سے یہ مکتوب اعلی ٰحکام سے مناسب اجازت کے بغیر شرانگیزی سے کرناٹک ریاست کے تمام پولیس کمشنرس اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو جاری کیاگیا ہے تاہم مساجد سے ساونڈ سسٹم کو ہٹانے کی ایسی کوئی بھی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں جیسا کہ سوشل میڈیا میں دعویٰ کیاجارہاہے۔ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی افواہوں اور گمراہ کن ترجمانی پر توجہ نہ دیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*